محرم الحرام کے دوران ساہیوال رینج میں امن وامان کو یقینی بنانے کیلئے فول پروف سکیورٹی کے انتظامات کیے جائیں گے،آر پی او
منگل 6 اکتوبر 2015 21:37
ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 اکتوبر۔2015ء ) ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال غلام محمودڈوگر نے کہاہے کہ محرم الحرام کے دوران ساہیوال رینج میں امن وامان کے قیام کو یقینی بنانے کیلئے فول پروف سکیورٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں۔ مذہبی منافرت پھیلانے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ علماء کرام جلوس و مجالس کے منتظمین اور صحافی حضرات محرم الحرام کے دوران مثالی امن ‘ بھائی چارے کی فضا کیلئے اپنا اپنا کردار ادا کریں۔
وہ منگل کویہاں اپنے دفتر میں محرم الحرام کے سلسلہ میں ڈویژنل امن کمیٹی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال محمد باقر رضا ‘ اے ڈی آئی جی ریجن سید ملازم شاہ ‘ مہر وسیم افضال اوردیگرافسران بھی موجود تھے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ محرم الحرام کے دوران کسی بھی عالم یا ذاکر کی طرف سے نازیبا الفاظ کہنے پر دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کئے جائیں گے اور کوئی رورعائت نہیں برتی جائے گی۔
انہوں نے کہاکہ محرم الحرام کے دوران ساہیوال ڈویژن میں 67علماء و ذاکر ین کے داخلے پر پابندی اور 64 پر زبان بندی کی گئی ہے اور جلوس و مجالس کے منتظمین سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی دوسرے ضلع سے کسی عالم یا ذاکر کو نہ بلائیں بلکہ مقامی علماء وذاکرین کو خطاب کی دعوت دیں۔ انہوں نے بتایا کہ جلوس ومجالس کے منتظمین کو جلوس کے روٹس اور ٹائم کی پابندی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے ۔ وال چاکنگ اور لاؤڈ سپیکر کے استعمال پر مکمل پابندی ہوگی اور خلاف ورزی کرنیوالے کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ساہیوال رینج میں463جلو س اور 1762مجالس منعقد ہونگی جس کی سکیورٹی کیلئے 16ہزارکے قریب پولیس افسران وا ہلکاران اور قومی رضا کار ڈیوٹی انجام دینگے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ دہشتگردوں یا مشکوک افراد کے بارے میں اطلاع دینے کیلئے 0336-9200555پر ایس ایم ایس کریں ۔ اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھاجائے گا۔متعلقہ عنوان :
ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ساہیوال،مسجد میں اعتکاف پر بیٹھے ہوئے امام مسجد کی داڑھی نوچنے ،ہنگامہ آرائی ، مذہبی منافرت پھیلانے ..
ڈویژنل پبلک سکول ۔ شہد کی مکھیوں کا سینکڑوں طلباء و طالبات بچوں پر حملہ ۔دو بچے زخمی
اوورسیز پاکستانی بیو ہ خاتون سے دو کروڑ بیس لاکھ روپے فراڈکیس۔تین گرفتار
ّتھانہ ڈل وریام کا اے ایس آئی اور کانسٹیبل ڈھائی لاکھ روپے ڈکیتی کرتے ہوئے دھر لیے گئے
ڈاکواسلحہ کے زور پر دوکاندار، فیکٹری ملازمین سے 6لاکھ33ہزار نقدی ، دو موٹرسائیکل، دو موبائل لوٹ کر لے ..
بھرے بازار سے نوجوان اغوا ، برہنہ کر کے تشدد ،ویڈیو فلم بنانے کا مقدمہ ۔ تین ملزموں کی حفاظتی ضمانت منظور
کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید کی کالج روڈ پر جاری تعمیراتی کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
ساہیوال،کسان بورڈ نے پنجاب حکومت کے خلاف آج ساہیوال میں بہت بڑا احتجاجی مظاہرہ
چیچہ وطنی میں رشوت طلب کرنے پر ڈی پی او ساہیوال کا سخت ایکشن مقدمہ درج ،ملزمان پابند سلاسل
جنگلات کا تحفظ و بحالی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، کمشنر ساہیوال ڈویژن
گورنمنٹ کمپری ہنسو سکول اینڈ کالج ساہیوال میں داخلہ ٹیسٹ کا انعقاد
ساہیوال سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار