ساہیوال، کار چوری کرکے فرارہونے والاملزم زخمی حالت میں گرفتار،کار اور پسٹل برآمد

جمعرات 15 اکتوبر 2015 22:51

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 اکتوبر۔2015ء) ساہیوال کے علاقے فرید ٹاؤن سے کار چوری کرکے فرارہونے والاملزم پولیس مقابلہ کے بعد زخمی حالت میں گرفتار‘ کار اور پسٹل برآمد کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پاکپتن کا رہائشی محمد اعظم فرید ٹاؤن کے علاقہ سے کار نمبری 3597/LEBچوری کرکے فرارہورہاتھا کہ وائر لیس پر اطلا ع دی گئی ۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او تھانہ سب انسپکٹر ظہور احمد پراچہ فتح شیرنے پولیس ٹیم کے ہمراہ کچا پکا نورشاہ روڈپر ناکہ بندی کی ملزم کو روکنے کا اشارہ کیا تو اس نے کار روکنے کی بجائے پولیس پر فائرنگ کی اورپولیس نے جوابی فائرنگ کی ملزم کچھ فاصلہ پر زخمی حالت میں فصل مکئی کی طرف فرارہورہاتھا کہ اسے گرفتار کرلیاگیا ۔

کار اور ملزم کے قبضہ سے پسٹل30بور معہ گولیاں برآمدہوئیں۔پولیس تھانہ فتح شیر نے سب انسپکٹر احمد مسعود کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرلیاہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں