ساہیوال خانیوال ریلوے سیکشن پر میاں چنوں کے قریب مال گاڑی کا انجن خراب ، ریلوے ٹریفک معطل

پیر 25 اپریل 2016 21:31

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 اپریل۔2016ء) ساہیوال خانیوال ریلوے سیکشن پر میاں چنوں کے قریب مال گاڑی کا انجن خراب ہو گیا جس کے بعد ریلوے ٹریفک معطل ہو گی ساہیوال آنے والی خیبر میل ٹرین کو محسن وال ریلوے ااسٹیشن پر روک لیا گیا بتایا گیا ہے کہ ایک مال گاڑی کراچی سے لاہور جارہی تھی کے اچانک اس کا انجن خراب ہو گیا یاد رہے کہ تین دن کے اندر مال گاڑیوں کے انجن خراب ہونے کا یہ تیسرا واقعہ ہے مال گاڑی کا انجن فیل ہونے کے بعد مسافر گاڑیں کئی گھنٹے تک ساہیوال پہنچتی رہیں تاحال ابھی تک دو گھنٹے گزر جانے کے باوجود متبادل انجن نہ مل سکا

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں