ڈی سی او ساہیوال ، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ، ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر پارکس کی معطلی کے بعد وزیر اعلیٰ کی ٹیم نے انکوائری شروع کر دی

ہفتہ 9 جولائی 2016 18:42

ساہیوال (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔9 جولائی- 2016ء) وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے کنعان پارک جھولے ٹوٹنے کے حادثہ کی انکوائری کے لیے مقرر ٹیم نے آج حادثہ کی تحقیقات کی اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال میں حادثہ میں زخمیوں کے بیانات قلمبند کیے انکوائری ٹیم نے جائے حادثہ پر بھی تحقیقات کی اور اس حادثہ کے ذمہ دار وں کا تعین بھی کر لیا وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے ناقص انتظامات کے سبب ڈی سی او ساہیوال آصف اقبال پارکس کے ڈائریکٹر اور ہیومن ریسورسز اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر پارکس شفیق ڈوگر اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر شاہد نذیر کو معطل کر کے انکوائری ٹیم تشکیل دی تھی ۔

(جاری ہے)

انکوائری ٹیم سیکر ٹری بلدیات کی سربراہی میں بنائی تھی انکوائری ٹیم وزیر اعلیٰ کو 48گھنٹے میں رپورٹ پیش کریگی تاہم تحقیقات کے دوران کنعان پارک کے جھولوں پر اوور لوڈنگ اور ناقص میٹریل سے تیا ر اور پرانے جھولے ہونے کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا جس میں 70افراد بچے بچیوں سمیت زخمی ہوئے جن میں سول ہسپتال ساہیوال میں سر جیکل وارڈکے چار زخمی بچے فوزیہ، عائشہ ، شبیر ، زبیر اور چھ آرتھو وارڈ کے زخمی شامل ہیں جبکہ عدنان اور سمیع اللہ تشویش ناک حالت کے پیش نظر لاہور کے ہسپتال میں زیر علاج ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں