ساہیوال‘ سنٹرل جیل میں خاوند سے ملاقات کیلئے آنے والی خاتون ساتھی سمیت گرفتار‘ موبائل فون اور چرس برآمد

ہفتہ 6 اگست 2016 19:36

ساہیوال ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔6 اگست ۔2016ء) سنٹرل جیل میں اپنے خاوند سے ملاقات کیلئے آنے والی خاتون ساتھی سمیت گرفتار۔ موبائل فون اور 25گرام چرس برآمد ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 53/5-Lکی رہائشی خاتون ساجدہ پروین اپنے ایک ساتھی محمد رفیق کے ہمراہ اپنے خاوند محمد اعظم سے ملاقات کیلئے سنٹرل جیل ساہیوال آئی تو ملاقات سے قبل اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ یاسر حسن سکھیرا نے اپنی ٹیم مظہر حسین ‘قاسم علی اور لیڈی اہلکار زرین کوثر کے ہمراہ تلاشی لی تو ساجد ہ پروین سے موبائل فون ‘بیٹری اور ہینڈ فری جبکہ محمد رفیق سے 25گرام چرس برآمد ہو ئی۔

ملزمان موبائل اور چرس وغیرہ حوالاتی محمد اعظم کو دینا چاہتے تھے۔ پولیس تھانہ سول لائن نے محمد رفیق کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیاہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں