ساہیوال، ڈاکخانہ میں ڈکیتی کی واردات پر 2ملازمین کی معطلی کے خلاف نوپ یونین کاہڑتال کا اعلان
بدھ 7 ستمبر 2016 20:34
ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔7 ستمبر ۔2016ء) ڈاکخانہ میں ڈکیتی کی واردات پر 2ملازمین کی معطلی کے خلاف نوپ یونین نے ہڑتال کا اعلان کردیا ‘پنشن کیلئے دو ر دراز سے آنے والے ریٹائرڈ ملازمین بھی پریشان ہوکر احتجاج کرنے لگے ‘یونین کا ملازمین کی بحالی و مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان۔تفصیلات کے مطابق 2رو ز قبل طارق بن زیادکالونی کے ڈاکخانے میں دوران ڈکیتی 3نامعلوم نقاب پوش ڈاکو میز پر فائرنگ کرکے دروازہ کھلوانے کے بعد 21لاکھ 54ہزار روپے لوٹ کر فرار ہو گئے تھے جس پر ڈپٹی پی ایم جی میاں ناصر محمود نے متعلقہ پوسٹ ماسٹر طارق محمود اور دوسرے ملازم شمس الحسن کو معطل کردیا۔
اس سلسلہ میں نوپ سی بی اے یونین کے عہدیداران نے دونوں ملازمین کی معطلی کے فیصلے کو نہ صرف غلط قراردیا بلکہ اپنے دیگر مطالبات بھی پیش کردیئے اور ملازمین کی بحالی و مطالبات کی منظوری تک ہڑتال جاری رکھنے کا عزم کیا۔(جاری ہے)
جی پی او ساہیوال میں ہڑتال کے بعد معاملات خراب ہو گئے اور دور دراز سے آنے والے ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن نہ ملنے پر انہوں نے نعرہ بازی کی اور شدید احتجاج کیا۔
ہڑتالی نوپ کے عہدیداران کا کہنا تھا کہ دونوں ملازمین کو معطل کرنا ناانصافی ہے اگر وہ دروازہ نہ کھولتے تو نامعلوم ڈاکو انہیں گولی ماردیتے تو کون ذمہ دار تھا ڈپٹی پی ایم جی نے دوران انکوائری نازیبا الفاظ کا استعمال کیا۔انہوں نے معطل ملازمین کی فوری بحالی ‘محکمانہ تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دینے اورتمام پوسٹ آفسز جن پر لاکھوں روپے ریونیو جمع ہوتاہے سکیورٹی گارڈز تعینات کرنے کامطالبہ کیا۔جب ڈپٹی پی ایم جی سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تو وہ بند کمرے میں اجلاس میں مصروف تھے۔ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ساہیوال،مسجد میں اعتکاف پر بیٹھے ہوئے امام مسجد کی داڑھی نوچنے ،ہنگامہ آرائی ، مذہبی منافرت پھیلانے ..
ڈویژنل پبلک سکول ۔ شہد کی مکھیوں کا سینکڑوں طلباء و طالبات بچوں پر حملہ ۔دو بچے زخمی
اوورسیز پاکستانی بیو ہ خاتون سے دو کروڑ بیس لاکھ روپے فراڈکیس۔تین گرفتار
ّتھانہ ڈل وریام کا اے ایس آئی اور کانسٹیبل ڈھائی لاکھ روپے ڈکیتی کرتے ہوئے دھر لیے گئے
ڈاکواسلحہ کے زور پر دوکاندار، فیکٹری ملازمین سے 6لاکھ33ہزار نقدی ، دو موٹرسائیکل، دو موبائل لوٹ کر لے ..
بھرے بازار سے نوجوان اغوا ، برہنہ کر کے تشدد ،ویڈیو فلم بنانے کا مقدمہ ۔ تین ملزموں کی حفاظتی ضمانت منظور
کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید کی کالج روڈ پر جاری تعمیراتی کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
ساہیوال،کسان بورڈ نے پنجاب حکومت کے خلاف آج ساہیوال میں بہت بڑا احتجاجی مظاہرہ
چیچہ وطنی میں رشوت طلب کرنے پر ڈی پی او ساہیوال کا سخت ایکشن مقدمہ درج ،ملزمان پابند سلاسل
جنگلات کا تحفظ و بحالی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، کمشنر ساہیوال ڈویژن
گورنمنٹ کمپری ہنسو سکول اینڈ کالج ساہیوال میں داخلہ ٹیسٹ کا انعقاد
ساہیوال سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار