ساہیوال، تیز رفتار کار الٹنے سے میاں بیوی جاں بحق ،تین بچے شدید زخمی

جمعہ 16 دسمبر 2016 16:03

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2016ء) ساہیوال عارف والا روڈ پر دلو والا بنگلہ کے قریب ایک تیز رفتار کار الٹ جانے کے نتیجہ میں فورٹ عباس کا بیوپاری شکیل احمد اور اس کی بیوی نہا شکیل جاں بحق جبکہ تین بچے شدید زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق ایک کار نمبر 3245بی آر میں ایک خاندان شادی کی تقریب سے واپس بہاولنگر جا رہے تھے کہ ایک موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے کار تیز رفتار ی کے سبب الٹ گئی جس کے نتیجہ میں میاں بیوی جاں بحق اور تین بچے شدید زخمی ہو گئے جن میں ایک آٹھ سالہ بچے احمد شکیل کی حالت نازک ہے زخمیوں کو ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے ۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں