ساہیوال ،سالانہ عرس حضرت شیخ عبد القادر جیلانی کی عرس کی دو روزہ تقریبات کا آغاز نو جنوری کو ہوگا

جمعہ 6 جنوری 2017 21:52

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جنوری2017ء) سالانہ عرس حضرت شیخ عبد القادر جیلانی کی عرس کی دو روزہ تقریبات کا آغاز 9جنوری سے 10جنوری تک آستانہ عالیہ قادریہ چشتیہ نقشبندیہ نوارانیہ میں منعقد ہو ں گی یہ بات حضرت مولانا شاہ نورانی نے اظہار خیال کر تے ہوئے بتائی انہوں نے مزید بتایا کہ عرس کی تقربیات میں ملک کے مشہور ثناء خواں وارث منبر حسان ، وقار عظیم چشتی ، جاوید حیدری ، حافظ عامر نذیر حیدری ، شاعر اہلسنت مولانا اللہ دتہ صابری بھی ثناء خوانی کر یں گے عرس کی تقریبات سے پیر طریقت محبوب الحسن حق مدینہ ، علامہ مولانا حضرت قاری اختر زمان عطاری ، مولانا حاکم علی رضوی اپنا خصوصی خطاب کر یں گے استقبالیہ اراکین میںمفتی محمد عرفا ن ، نذیر فریدی شامل ہیںعرس مبارک کی محفل میں شامل ہو نے والے شرکاء میں بذریعہ قرعہ اندازی عمرہ ٹکٹ اور خصوصی تحائف دئیے جائیں گے اور عرس کی تقریبات میں آنے والے مہمانوں کے لیے لنگر کا خصوصی اہتمام ہو گا عرس مبارک کی صدرات پیر طریقت شاہ نوارنی نوری حضوری کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں