تھانہ سٹی چیچہ وطنی کی پولیس پارٹی دس مسلح افراد کا حملہ گرفتار ملزم کو چھڑانے کی کوشش ، مقدمہ درج

بدھ 11 جنوری 2017 21:37

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جنوری2017ء) نواحی چک 7-110آر میں پولیس تھانہ سٹی کا گرفتار ملزم ز ندیم عرف دیما کی نشاندہی پر چھاپہ رکشہ ڈرائیور کے بیٹے ظفر شاہ اور اس کے ساتھیوں محسن شاہ وغیرہ دس نامعلوم مسلح افراد نے پولیس پارٹی پر دھاوا بول دیا گرفتار ملزم کو چھڑانے کی کوشش ۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق پولیس تھانہ سٹی نے ڈکیتی کے مقدمہ میں ندیم عرف دیما کو گرفتار کر لیا تو ملزم کی نشاندہی پر پولیس نے اس کے ساتھی ملزموں کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تو رکشہ ڈرائیور غلام رسول شاہ کے بیٹے محسن شاہ اور ظفر وغیرہ دس ملزمان نے پولیس پارٹی پر دھاوا بول دیا اور گرفتار ملزم ندیم عرف دیما کو ہتھکڑی چھڑانے کی کوشش کی اور پتھرائو کیا اور پولیس ملازمین کی وردیاں پھاڑ دیں جس پر پولیس پارٹی نے بھاگ کر جان بچائی پولیس صدر چیچہ وطنی نے دس ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ابھی تک کوئی ملزم گرفتار نہیں ہو سکا۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں