ساہیوال، ٹریفک حادثات باپ بیٹے سمیت تین جاں بحق ، تین شدید ز خمی

جمعہ 13 جنوری 2017 19:34

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جنوری2017ء) یہاں نواح میں ٹریفک حادثات کے دوران باپ بیٹا اور 80سالہ بوڑھا تین افرا د جاں بحق اور تین شدید زخمی ہو گئے۔ساہیوال ملتان روڈ پر چک 11-9ایل کے موڑ پر ایک موٹر سائیکل پر سوار امام مسجد قاری شرف دین اور اسکا بیٹا حافظ اویس کو تیر رفتار ٹرالر نے کچل دیا دونوں موقعہ پر جاں بحق ۔

(جاری ہے)

چک11-9ایل کا امام مسجد قاری شرف دین اپنے بیٹے حافظ اویس کے ہمراہ موٹر سائیکل نمبر 9192 ایس ایل ایم پر چیچہ وطنی سے اپنے چک واپس آئے تو یو ٹر ن پر ساہیوال کی طرف سے آنے والے تیز رفتار ٹرالر نے روند ڈالا باپ بیٹا موقعہ پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ ٹرالر ڈرائیور ٹرالر سمیت جائے حادثہ سے فرار ہوگیا ۔

ایک اور حادثہ شیرنوالہ بنگلہ روڈ پر چک 9-162ایل کے قریب ہوا یہاں دو موٹر سائیکلوں کی آپس میں ٹکر کے نتیجہ میں ایک 80سالہ بوڑھے سعید احمد ، آصف ، عرفان اور مقبول شدید زخمی ہو گئے جن کو فوری طور پر سول ہسپتال ساہیوال لایا گیا جہاں 80سالہ بوڑھا سعید احمد زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا ۔ پولیس ہڑپہ نے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کرد ی،تاہم ابھی تک ٹرالر ڈرائیور گرفتار نہیں ہوسکا۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں