ساہیوال 3لاکھ روپے رشوت کے مقدمہ میں گرفتا ر ایکسئین اوکاڑہ کی درخواست ضمانت مسترد

بدھ 1 فروری 2017 21:59

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 فروری2017ء) سپیشل جج اینٹی کرپشن ساہیوال جمیل احمد چوہدری نے گرفتار ایکسئین ڈسٹرکٹ افسر اوکاڑہ اظہر لطیف کی درخواست ضمانت مسترد کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 19دسمبر 2016کو اوکاڑہ کے ایک ٹھیکیدار حاجی اقبال سے ایک بل کی ادائیگی کے لیے ایکسئین نے تین لاکھ روپے رشوت طلب کی اور اینٹی کرپشن پولیس نے جوڈیشل مجسٹریٹ کی قیادت میں چھاپہ مار کر تین لاکھ روپے رشوت لیتے ہوئے ایکسئین اظہر لطیف کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں