ساہیوال، ٹریفک حاد ثے میں 2 افرا د جاں بحق ہوگئے

جمعرات 9 فروری 2017 15:32

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 فروری2017ء) مشن چوک ساہیوال میں ولی سنز سائونڈ سسٹم کی گاڑی اور موٹر سائیکل میں ٹکر کے نتیجہ میں محکمہ نہر کے اوور سیئر کا چچا محمد بابر جاں بحق۔ ٹریکٹر الٹنے سے ڈرائیور جاں بحق ۔فوجی گاڑی کے حادثہ میں فوجی افسر اور ڈرائیور زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

چک 9-90ایل کے مرزا ماجد اوور سیئر محکمہ نہر کے چچا محمد بابر 55سالہ انہیں موٹر سائیکل پر ان کے دفتر چھوڑ کر واپس اپنے چک جا رہے تھے کہ ولی سائونڈ سسٹم کی تیز رفتار گاڑی نے موٹر سائیکل سوار محمد بابر کو ٹکر ماری جسے شدید زخمی حالت میں سول ہسپتال ساہیوال پہنچایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکے ۔

چک 12-52ایل میں مٹی لوڈ کر کے ٹرالر کو نکالتے ہوئے ٹریکٹر الٹ جانے کے نتیجہ میں ٹریکٹر ڈرائیور محمد ممتاز بٹ جاں بحق ہوگیا۔ جبکہ ساہیوال لاہور روڈ پر قادر آباد کے قریب ایک مسافر بس 1877پی اور فوجی گاڑی 1241جی جے میں ٹکر کے نتیجہ میں ایک فوجی افسر ماجد اور ڈرائیور احمد نواز زخمی ہو گئے ۔ پولیس نے موقعہ پر پہنچ کر حادثات کی تفتیش شروع کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں