ریجنل پولیس آفیسر کی غیرقانونی طورپر مقیم افغانیوں اوردیگر ممالک کے افراد کی چیکنگ کویقینی بنانے کی ہدایت

جمعرات 16 فروری 2017 23:35

ساہیوال۔16 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 فروری2017ء) ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال محمد طارق رستم چوہان نے ساہیوال کے تینوں اضلاع کے پولیس افسران کوہدایت کی ہے کہ وہ ساہیوال ڈویژن میں غیرقانونی طورپر مقیم افغانیوں اوردیگر ممالک کے افراد کی چیکنگ کویقینی بنائیںاورغیرقانونی مقیم افغانیوں کی گرفتاری کے بعد انہیں اور ضلعی افسران کوفوری رپورٹ کریں اگرغیرقانونی مقیم کسی شخص سے رعایت برتی گئی تومتعلقہ ایس ایچ اواوردیگر افسران کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔

وہ یہاں اپنے دفترمیں میڈیا سے گفتگوکررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی غیرقانونی طورپر مقیم شخص کوگرفتارکرکے اسے چھوڑاگیا تو اسے ہرگز معاف نہیں کیاجائیگا اور قانونی طورپر مقیم افراد کوناجائز تنگ کرنیکی شکایت ملی تو بھی سخت کارر وائی ہوگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سانحہ لاہو رکے پیش نظر مشکوک افراد پرکڑی نظر رکھی جائے اور ساہیوال ڈویژن کے شہری بھی اس سلسلہ میں پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔

انہوں نے ڈ ی ایس پی ٹریفک ساہیوال کوہدایت کی کہ جوگی چوک اورہائی سٹریٹ اوردیگر مقامات پرٹریفک کورواں دواں رکھنے کیلئے ٹریفک پلان بنائیں اورٹریفک قوانین پرعملدرآمد کویقینی بنائیں۔ انہوں نے تمام مکاتب فکر سے ا پیل کی کہ وہ ملک میں امن وامان کے قیام اور دہشتگردی کی روک تھام کیلئے اپنی سطح پر اپنا کرداراداکریں تاکہ ملک میں امن قائم ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں