سانحہ مری میں شہادت پانے والے اور مشکل حالات میں پھنسے ہوئے لوگوں کے لئے اجتماعی دعا کا انعقادکیاگیا

پیر 10 جنوری 2022 15:14

سانحہ مری میں شہادت پانے والے اور مشکل حالات میں پھنسے ہوئے لوگوں کے لئے اجتماعی دعا کا انعقادکیاگیا
سکرنڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جنوری2022ء) سانحہ مری میں شہادت پانے والے اور مشکل حالات میں پھنسے ہوئے لوگوں کے لئے ہیومین رائٹس آرگنائزیشن کی جانب سے صحافی چوک سکرنڈ پر اجتماعی دعا کا انعقاد کیا گیا، اس موقع جماعت اہلسنت کے مرکزی رہنما پیر سید نور محمد شاہ جیلانی نے مرحومین کے ایصال ثواب کی لئے فاتحہ خوانی اور اجتماعی دعا کروائی,اجتماعی دعا میں سماجی اور سول سوسائٹی کے لوگوں کی بڑی تعداد سمیت مسلم لیگ(ن) کے امجد خانزادہ،صحافی و ادیب صدیق منگیو،رضا محمدچانڈیو،خیر محمد چنہ،مجید عباسی،انوار راجپوت،عزیز لاکھو،رضا محمد سیال، شفیق راجپوت اور دیگر رہنمائوں نے اجتماعی دعا میں خصوصی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

سکرنڈ میں شائع ہونے والی مزید خبریں