سکرنڈ میں نامعلوم چوردکان چھت توڑکرلاکھوں روپے مالیت کاسامان چوری کرکے فرارہوگئے

ہفتہ 27 فروری 2016 13:53

سکرنڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 فروری۔2016ء) سکرنڈ میں نامعلوم چوردکان چھت توڑکرلاکھوں روپے مالیت کاسامان چوری کرکے فرارہوگئے،تفصیلات کے مطابق چوک پرعطامحمدسومروکمیونی کیشن سینٹرکی چھت توڑکرنامعلوم چوردرجنوں موبائل فون،موبائل کارڈ،یوایس بی،اوردیگرسامان چوری کرکے فرارہوگئے دکان کامالک عطاء محمدسومروعمرے کی ادائیکی کے سلسلے میں سعودی عرب گیاہواہے چوری شدہ سامان کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جاتی ہے واضح رہے کہ رواں ہفتے کے دوران جاویدسومرواوررحمت حسین کی موٹرسائیکلیں بھی چوری ہوچکی ہیں۔

سکرنڈ میں شائع ہونے والی مزید خبریں