سکرنڈ سے اغواء ہونے والا تاجر ملزمان کے چنگل سے فرار

جمعرات 16 اکتوبر 2014 14:05

سکرنڈ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16 اکتوبر۔2014ء) سکرنڈ سے اغواء ہونے والا تاجر ملزمان کے چنگل سے فرار ہوکر سکرنڈ پہنچ گیا اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں جاوید کشمیری نے بتایا کہ 5 روز قبل مجھے کار میں سوار مسلح ملزمان زبردستی اٹھا کر لے گئے اور سانگھڑ کے قریب گاؤں میں یرغمال بناکر رکھا اور مجھ سے لاکھوں روپے تاوان بھی طلب کیا گیا۔

(جاری ہے)

موقع پاکر ملزمان کے چنگل سے فرار ہوکر سکرنڈ تھانے آیا ہوں۔ انہوں نی حکومت سے مکمل تحفظ اور ملزمان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

سکرنڈ میں شائع ہونے والی مزید خبریں