سکرنڈ ، ٹرک الٹ گیا، 4 خواتین سمیت 15 افراد زخمی،دو کی حالت نازک

اتوار 24 مئی 2015 21:44

سکرنڈ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 مئی۔2015ء) سکرنڈ کے قریب لنک روڈ پر ٹرک الٹ گیا، 4 خواتین سمیت 15 افراد زخمی ہوگئے، 2 کی حالت نازک نوابشاہ منتقل کردیا گیا، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گوٹھ بہادر خان رند کے قریب لنک روڈ پر گندم کی مزدوری کے لیے آئے ہوئے بھیل برادری کے افراد کو واپس لیجانے والا ٹرک ٹائی راڈ ٹوٹنے کے باعث الٹ گیا جس کے نتیجے میں 4 خواتین سمیت 15 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں میں ٹیکم داس، جھامن، آڈوبھیل، مسمات میگھی، مسمات کریماں، مسمات حرمی، مسمات گنگا، 5 سالہ تلسی سمیت 15 افراد شامل ہیں، دوزخمیوں تشویشناک حالت میں نوابشاہ منتقل کردیا گیا، جبکہ دیگر سکرنڈ تعلقہ اسپتال میں زیر علاج ہیں متاثرین کا تعلق تھر کے علاقے مٹھی شہر سے بتایا جاتا ہے جو ہر سال گندم کی مزدوری کے سلسلے میں سکرنڈ آتے ہیں بدقسمت خاندان مزدوری کے بعد سکرنڈ سے واپس اپنے گھر جارہے تھے کہ حادثہ کا شکار ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :

سکرنڈ میں شائع ہونے والی مزید خبریں