سکرنڈ،حسن آباد کالونی میں ٹرانسفارمر پھٹنے کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق،2زخمی

جمعرات 28 جولائی 2022 16:51

سکرنڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2022ء) سکرنڈ کے علاقے حسن آباد کالونی میں ٹرانسفارمر پھٹنے کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق جبکہ دوشدیدزخمی ہوگئے ،جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیاگیاہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حسن آباد کالونی میں ٹرانسفارمر پھٹنے کے نتیجے میں 3بچے شدیدزخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے اسپتال منتقل کیاگیا۔ڈاکٹروں کے مطابق جن میں سے ایک بچہ زخموں کی تاب نہ لاکرچل بساجبکہ دیگردو بچے بھی80 فیصد جھلس چکے ہیں ، جن کا علاج جاری ہے۔جبکہ چیف حیسکو نے واقعے کا نوٹس لے کر سکرنڈ ایس ڈی او راجا اصغرگاہوں کو معطل کر دیااور ان کی جگہ ادریس جمالی کو تعینات کردیاگیاہے۔

متعلقہ عنوان :

سکرنڈ میں شائع ہونے والی مزید خبریں