ملک کے دیگر شہروں کی طرح سانگھڑ میں بھی سندھی ثقافت کا دن جوش و خروش سے منایا گیا

اس دن کے منانے کا مقصد سندھ کی قدیم تہذیب سے نئی نسل کو روشناس کروانا ہے تاکہ وہ اپنی ثقافتی اقدار کو ہمیشہ یاد رکھ سکیں، مقررین

اتوار 2 دسمبر 2018 20:00

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2018ء) ملک کے دیگر شہروں کی طرح سانگھڑ میں بھی سندھی ثقافت کا دن جوش و خروش سے منایا گیا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ضلع سانگھڑ کے عوام نے بھی بھرپورجوش و جذبے کے ساتھ شرکت. تفصیلات کے مطابق سانگھڑ میں سندہ کی ثقافت کا دن بڑے جوش و خروش کے ساتھ منایا جا رہا ہے عوام سندھی ثقافت کے دن کی مناسبت سے سندھی اجرک اور ٹوپی زیب تن کر کے شریک ہیں سندھی ثقافتی ریلی پریس کلب سے نکالی گئی جس میں سیاسی اور سماجی جماعتوں کے رہنماں اور کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی جس میں پاکستان تحریک انصاف، مشتاق جونیجو، جبار جویجو، سندہ ترقی پسند پارٹی علی ڈنو خاصخیلی، ، پیپلز پارٹی، معشوق چانڈیو، ذوالفقار چانیو ،پاکستان ہندو کائونس راجیش کمار ھرداسانی، اسلم ممین ،انجم آفتاب نظامانی ،صغیر راجپوت ،عادل مغل، سلمی قریشی ،راشد جان بلوچ، مرتضی منگی۔

دیگر شامل تھی و دیگر سیاسی و سماجی تنظیموں کی اس موقع پر مقررین نے کہا کہ اس دن کے منانے کا مقصد سندھ کی قدیم تہذیب سے نئی نسل کو روشناس کروانا ہے تاکہ وہ اپنی ثقافتی اقدار کو ہمیشہ یاد رکھ سکیں اور دنیا کے سامنے سندھ کا مثبت عکس پیش کرسکیں۔

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں