سانگھڑ ،پانچوں کینال اور میونسپل کمیٹی کے تالابوں سمیت9مقامات پر فوری طور پر90 دن کے لئے نہانے پر پاپندی عائد

منگل 9 جولائی 2019 23:36

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2019ء) وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے سانگھڑ میں دفعہ 144پر عمل درآمد نہ ہونے پر نوٹس لینے کے بعد ڈی سی نثار میمن نے فوری طور پر محکمہ انہار کے پانچوں کینال کے آفسران محکمہ ریوینیو اور پولیس کے افسران کا اجلاس طلب کرلیا گیا اس موقع پر ڈی سی نثار میمن نے محکمہ انہار اور پولیس کی جانب سے دفعہ 144پر عمل درآمد کے حوالے سے مکمل بریفنگ لی جس کی روشنی میں ڈی سی نثار میمن نے پانچوں کینال اور میونسپل کمیٹی کے تالابوں سمیت نو مقامات پر فوری طور پر نوے دن کے لئے نہانے پر پاپندی عائد کرتے ہوئے محکمہ انہار اور پولیس کو گشت میں اضافے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف اسٹیٹ کی مدعیہ میں مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کئے اس موقع پر ڈی سی نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اس موقع پر محکمہ ریونینو کے افسران کاکہنا تھا کہ مشرف حکومت میں ان سے مجسٹریٹ کے پاور لے لئے گئے تھے ان کے پاس دفعہ 144کی خلاف وزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کے اختیارات نہیں ہیں ہم انتظامی طور پر پولیس کو اگاہ کریں گے اور پولیس دفعہ 188کے تحت مقدمہ درج کرے گی اور عدالت اس پر سزا دے سکتی ہے۔

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں