سانگھڑ شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کی عدم فراہمی کے خلاف پیپلزپارٹی کا احتجاجی مظاہرہ

منگل 16 جولائی 2019 17:28

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2019ء) سانگھڑ شہر کے مختلف علاقوں جن میں ماڈل ٹاون۔رائل سٹی ۔المنصورہ کالونی ۔صفدر کالونی۔

(جاری ہے)

و دیگر علاقوں میں گزشتہ دو ماہ سے پینے کے پانی کی عدم فراہمی کے خلاف پیپلز پارٹی کے میونسپل کمیٹی کے کونسلر محمد اکرم قریشی کی سربراہی میں میونسپل کمیٹی کے احاطے میونسپل انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج کیا اور بلدیہ انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ ان کے علاقوں میں گزشتہ دو ماہ سے پینے کے پانی کی عدم فراہمی کی وجہ سے ہمیں شدید پریشانی کا سامنا ہے مساجد میں بھی پانی نہ ہونے کی وجہ سے نمازیوں کو وضو کے لئے بھی پریشانی کا سامنا ہے ہم گھروں اور مساجد میں پانی خدیدنے پر مجبور ہیں پیپلز پارٹی کے کونسلر محمداکرم قریشی کا کہنا تھا کہ میونسپل کمیٹی میں اسٹاف اپنے دفاتر میں موجود ہی نہیں ہوتے جس کی وجہ سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے جب کونسلروں کی بات ہی کوئی سننے کو تیار ہی نہ ہو تو ہم شکایت کس سے کریں انھوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ ان علاقوں میں فوری پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں