ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت اجلاس ، ضلع سانگھڑ کے لئے جدید سہولیات سے آراستہ ایک ایمبولینس دینے کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ

منگل 15 اکتوبر 2019 23:00

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2019ء) ڈپٹی کمشنر سانگھڑ نثار احمد میمن کی زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں او جی ڈی سی ایل کی جانب سے ضلع سانگھڑ کے لئے جدید سہولیات سے آراستہ ایک ایمبولینس دینے کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا گیا.اجلاس میں بتایا گیا کہ او جی ڈی سی ایل کی جانب سے ضلع بھر کے عوام کو فوری طور پرطبی امداد پہنچانے کے لئے ایک کروڑ روپے کی مالیت کی جدید ایمبولینس فراہم کی جا رہی ہے جس میں مریضوں اور حادثات کے باعث زخمی ہونے والوں کو فرسٹ ایڈ دینی.

آپریشن کرنی. آکسیجن اور دیگر صحت کی بنیادی سہولیات موجود ہونگی. ایمبولینس سول ہسپتال سانگھڑ کے حوالے کی جائے گی تاکہ دیہاتی علاقوں میں فوری طور پر صحت کی سہولیات فراہم کی جاسکی. اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سانگھڑ نثار احمد میمن نے مزید کہا کہ جلد ایمبولینس سول ہسپتال سانگھڑ کے حوالے کی جائے گی اور امید ہے کہ اس قسم کی جدید ایمبولینس کی موجودگی سے ضلع بھر کے عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی میں آسانی ہوگی. اجلاس میں ریجنل کوآرڈینٹر آغا اشرف پٹھان. آغا منصور، ڈی ایچ او ڈاکٹر شگفہ عابد ڈاکٹر اکبر کنبھر،لطف علی میمن. سمیت چیمبر آف کامرس سانگھڑ کے عہدیداروں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے بھی شرکت کی�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں