سانگھڑکے تھانے پیرومل کے لاک اپ میں قتل کے ملزم کی باتھ روم میںلٹکتی ہوئی لاش برآمد

ورثاء کا پولیس پرتشدد کاالزام جبکہ ایس ایس پی نے نوٹس لیتے ہوئے پیرومل تھانے کے منشی سچل چانڈیو کومعطل کرکے کوارٹر گارڈ کردیا

جمعرات 9 جولائی 2020 18:14

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2020ء) سانگھڑکے تھانے پیرومل کے لاک اپ میں قتل کے ملزم کی باتھ روم میںلٹکتی ہوئی لاش برآمد ہوئی ہے ورثاء نے پولیس پرتشدد کاالزام عائدکیاہے جبکہ ایس ایس پی نے نوٹس لیتے ہوئے پیرومل تھانے کے منشی سچل چانڈیو کومعطل کرکے کوارٹر گارڈ کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سانگھڑ کے قریب پیرومل کی حدود گاں رحم علی خاصخیلی ںمیں کچھ روز قبل کزن نے کزن کو قتل کردیا تھا جہاں پر آج پیرومل تھانے کے لاکپ میں قتل کے الزام میں دو روز سے زیرحراست ملزم پیر بخش خاصخیلی کی پراسرار طور پر لاک اپ کے باتھ میں موت واقع ھوگئی واقعے کی اطلاع پر خاصخیلی برادری کے سینکڑوں افراد تھانے کے باہر جمع ھوگئے ہیں ورثا نے پولیس کے خلاف شدید احتجاج کیا اور نعرے بازی کی متوفی کے بیٹے منور خاصخیلی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے پولیس پر قتل کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے والد کو پولیس نے تشدد کرکے مارا ہے واقعے کی اطلاع کے بعد ایس ایس پی سانگھڑ عثمان غنی صدیقی پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ پیرومل تھانے پہنچ گئے ہیں انھوں نے میڈیا کو بتایا کہ ملزم نے آج لاک اپ کے باتھ روم میں اپنے گلے میں آزار بند ناڑا ڈال کرخودکشی کی ھے واقعہ کی ھم نے مجسٹریٹ کو اطلاع کردی ھے اور انکی موجودگی میں نعش کا پوسٹ مارٹم کرایا جائے گا اور ورثا کو مکمل انصاف فراھم کیا جائے گاتھانے کے باہر خاصخیلی برادری کے سینکڑوں افراد سراپا احتجاج ہیں دوسری جانب کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے پیرومل تھانے کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے آخری اطلاعات پر ایس ایس پی سانگھڑ نے پیرومل تھانے کے بڑے منشی سچل چانڈیو کو کوارٹر گارڈ اور معطل کرنے کا حکم جاری کردیا ہے اور ورثہ کو شفاف تحقیقات کی یقین دھانی کرائی ہے جس کے بعد ورثہ نے 6 گھنٹے بعد احتجاج ختم کردیا ہے اور لاش پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال سانگھڑ منتقل کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں