سانگھڑ کی تحصیل کھپرو میں جنگل کا قانون لکڑیاں کاٹنے کے جرم میں کمسن بچوں پر تشدد منہ پر کالک مل کر زیادتی کی کوشش، پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا

اتوار 12 جولائی 2020 20:20

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2020ء) سانگھڑ کی تحصیل کھپرو میں جنگل کا قانون لکڑیاں کاٹنے کے جرم میں کمسن بچوں پر تشدد منہ پر کالک مل کر زیادتی کی کوشش ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق سانگھڑ کی تحصیل کھپرو کے نواحی گائوں عاقل فقیر ہنگورجو کے رہائشی بچے 14 سالہ جمیل ولد امین آریسر،7 سالہ مزمل ولد عبدالرزاق آریسر، 12 سالہ رفیق ولد محمد رحیم، 11 سالہ مرید ولد ابوبکر، 6 سالہ عادل ولد مبین اور8 سالہ ظہیر خان ہارون اپنے گھر کے لئے جنگلات سے لکڑیاں جمع کرنے گئے تھے کہ ملزمان نظیر راجڑ، سہراب راجڑ، گل حسن راجڑ اور محمد حسن راجڑ نے ان معصوم بچوں پر لکڑی چوری کا الزام لگا کر بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور بچوں کے منہ پر کالک مل کر زیادتی کی کوشش کی بچوں کے شور مچانے پر ملزمان فرار ہوگئے جس کے بعد بچے ہانپتے کانپتے اپنے گھروں کو لوٹے تو بچوں کی حالت دیکھ کر والدین نے معلومات لی جس پر بچوں نے درج بالا حقائق بیان کئے جس کے بعد بچوں کے والدین نے بچوں کے ہمراہ کھپرو پولیس اسٹیشن پہنچ کر ملزمان کے خلاف ابتدائی رپورٹ داخل کرائی پولیس نے این سی داخل کر کے تفتیش شروع کردی ہے

متعلقہ عنوان :

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں