مبینہ محکمہ وائلڈ لائف کے عملہ کی جانب سے نایاب نسل کے مگرمچھوں کا شکار کرکے فروخت کئے جانے کا انکشاف

اتوار 14 مارچ 2021 21:05

مبینہ محکمہ وائلڈ لائف کے عملہ کی جانب سے نایاب نسل کے مگرمچھوں کا شکار کرکے فروخت کئے جانے کا انکشاف
سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2021ء) سانگھڑ کی یوسی صدرت ٹو میں مبینہ محکمہ وائلڈ لائف کے عملہ کی جانب سے نایاب نسل کے مگرمچھوں کا شکار کرکے فروخت کئے جانے کا انکشاف تفصیلات کے مطابق سانگھڑ کے قریب یوسی صدرت ٹو کے ہیڈجمڑا میں مبینہ طور پر محکمہ وائیلڈ لائف کے گیم انسپکٹر اور دیگر افسرآن کی زیرے نگرانی میں مختلف جھیلوں سے نایاب نسل کے مگرمچھوں کا شکار کرکے فروخت کئے جانے کا انکشاف ہوا ھے اور محکمہ وائیلڈ لائف اس گھنانے کاروبار میں ملوث دکھائی دیتا ہے اور خود شکار کرتے ہیں لیکن جب میڈیا نے موقف حاصل کرنے پر وائیلڈ لائف کے عملہ نے بتایا کے ہم مگر مچھوں کو پکڑ کر فروخت نہیں کرتے ہیں بلکہ جھیلوں میں موجود مچھلیوں کو بچانے کی خاطر انہیں پکڑ کر دوسری جھیلوں میں چھوڑتے ہیں تاکہ مچھلیاں زندہ رہ سکیں میں یہ بھی بتاتا چلوں کہ 120جھیلوں کے سنگم سے بنا چوٹیاری ڈیم سے ہی چھوٹی چھوٹی جھیلیں ہیں جن میں یہ نایاب نسل کے مگر مچھ موجود ہیں اور محکمہ وائیلڈ لائف کو اس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں