ہزارہ ٹرین حادثے میں اپ ٹریک 300 سے 400 فٹ متاثر ہوا،فیڈرل انسپکٹر ریلوے

پیر 7 اگست 2023 15:54

ہزارہ ٹرین حادثے میں اپ ٹریک 300 سے 400 فٹ متاثر ہوا،فیڈرل انسپکٹر ریلوے
سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2023ء) فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹر آف ریلوے علی محمد آفریدی نے کہا ہے کہ ہزارہ ایکسپریس ٹرین حادثے میں اپ ٹریک 300 سے 400 فٹ متاثر ہوا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کے دوران علی محمد آفریدی نے کہا کہ حادثے کے بعد ڈاؤن ٹریک سے 2 سے 3 ٹرینیں گزارچکے ہیں، ڈیمیج سلیپر آجائیں گی تو 4 ،5 گھنٹے کا کام ہے، اپ ٹریک 300 سے 400 فٹ متاثر ہوا ہے جس کی بحالی کے لیے کام کا سلسلہ جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹریک، کوچز اور لوکو موٹو دیکھ رہے ہیں، ٹریک پر نظر آنے والے نشان نٹ بولٹ اور وہیل فلینج کے ہوتے ہیں جو نشان سامنے آرہے ہیں وہ وہیل فلینج کے ہیں، آج سائٹ انسپکشن ہے، 4، 5 دن بعد انکوائری کریں گے، سب کیبیانات لیں گے پھر اس کاجائزہ لیں گے۔

متعلقہ عنوان :

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں