ْ9,8 اور 10 محرم الحرام کے دوران موبائل فون سروس اور موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا فیصلہ

جمعرات 20 اگست 2020 16:35

ْ9,8 اور 10 محرم الحرام کے دوران موبائل فون سروس اور موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا فیصلہ
سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2020ء) حکومت ِ پنجاب نے8 ،9 اور 10 محرم الحرام کو سرگودہا سمیت صوبہ بھر میں موبائل فون سروس بند رکھنے کیساتھ ساتھ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات کی گئی ہیں کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں حفاظتی اقدامات کے پیش ِنظر 8 محرم الحرام کو موبائل فون سروس بند رکھنے کیساتھ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جبکہ جلوس کے راستوں پر قائم ایسی عمارتیں جہاں پر کرایہ دار قیام پذیر ہیں ان کرایہ داروں کی مکمل فہرستیں تیار کی جائیں اور جن مالکان نے کرایہ داروں کے کوائف تھانوں میں درج نہیں کروائے ان کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جائے۔

سرائے عالمگیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں