لگتا ہے کہ عمران خان کے ’بلے‘ نے ’شیر‘ کو ڈھیر کردیا ہے، شاہ محمود قریشی

عوام کو فیصلہ کرنے دیں کہ وہ کس منشور اور نظریے کے ساتھ ہیں اور وہ کس پر بھروسہ کرتے ہیں، سابق وزیر

منگل 15 نومبر 2022 20:20

سرائے عالمگیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2022ء) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین و سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ لگتا ہے کہ عمران خان کے بلے نے شیر کو ڈھیر کردیا ہے،عوام کو فیصلہ کرنے دیں کہ وہ کس منشور اور نظریے کے ساتھ ہیں اور وہ کس پر بھروسہ کرتے ہیں۔حقیقی آزادی مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے انتخابات جب بھی ہوں گے تاہم ہمارا خیال ہے جلد ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو فیصلہ کرنے دیں کہ وہ کس منشور اور نظریے کے ساتھ ہیں اور وہ کس پر بھروسہ کرتے ہیں۔شاہ محمود نے سوال کیا کہ کس کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں پی ٹی آئی تو میدان میں ہے، کس نے کہا تھا جی ٹی روڈ نواز شریف کا ہے ہم لاہور کے مختلف شہروں سے ہوتے ہوئے یہاں پہنچے ہیں، شیر تو کیا گیدڑ بھی نہیں دیکھا۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ قوم چوروں، لٹیروں سے تھک گئے ہیں ابھی تقریر کا وقت گیا اب تحریک کا وقت آگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت چلی گئی پروا نہیں ،مجھ پر جھوٹے مقدمے بنے پرواہ نہیں ہے، مجھے توشہ خانہ کے جھوٹے کیس میں نااہل کرنے کی کوشش کی گئی پرواہ نہیں ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عمران خان نے اپنی محنت لگن، نظریے کی بنیاد پر جگہ بنائی ہے انہوں نے اتنی جگہ بنائی کہ جن کی دکان بنی ہوئی تھی اجڑ گئی۔سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ آج پاکستان ہرسیاسی شعور رکھنے والیکارکن کی پہلی ترجیح عمران خان ہے۔

سرائے عالمگیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں