انٹر میڈیٹ کے دوسرے سالانہ امتحانات یکم دسمبر 2022سے شروع ہونگے

پیر 24 اکتوبر 2022 14:16

انٹر میڈیٹ کے دوسرے سالانہ امتحانات یکم دسمبر  2022سے شروع ہونگے
سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اکتوبر2022ء) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سرگودھا نے انٹر میڈیٹ کے دوسرے سالانہ امتحانات 2022ء کا شیڈول جاری کردیا ہے.۔

(جاری ہے)

جاری کردہ شیڈول کے مطابق انٹر میڈیٹ کے دوسرے سالانہ امتحانات یکم دسمبر2022ء سے شروع ہونگے ۔امتحانات کیلئے سنگل فیس کیساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 2نومبرمختص کی گئی ہے جبکہ ڈبل فیس کیساتھ 7نومبراور تین گنا فیس کیساتھ 10نومبر2022ء تک داخلے جمع کروائے جاسکیں گے۔

سرائے عالمگیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں