این اے 85 پولنگ کا عمل ختم، ووٹوں کی گنتی جاری

جمعرات 8 فروری 2024 22:04

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 فروری2024ء) عام انتخابات کے سلسلہ میں سرگودھا میں بھی پولنگ کا عمل پر امن طریقے سے مکمل ہو گیا ۔ این اے 85میں پولنگ صبح 8بجے بروقت شروع ہوگئی تھی جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہی۔ لوگوں کی بڑی تعداد نے اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے لئے پولنگ اسٹیشنز کا رخ کیا پولنگ اسٹیشنز پر لوگوں کی قطاریں دیکھنے میں آئیں ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے لئے پرجوش نظر آئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کسی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔تمام پولنگ سٹیشنز پر پولیس کے افسران و جوان ڈیوٹی پر موجود رہے۔حساس پولنگ سٹیشنز کی CCTV کیمروں کی مدد سے مانیٹرنگ کی جا تی رہی پاک فوج اور رینجرز کے دستے بھی سکیورٹی کے لیے موجود رہے۔ ضلعی پولیس کی طرف سے الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد یقینی بنایا گیا۔ایلیٹ فورس اور محافظ اسکواڈ بھی پولنگ سٹیشنز کے گرد و نواح گشت کرتے رہے۔

سرائے عالمگیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں