سرگودہا‘ نجی ہسپتال میں لیڈی ڈاکٹر اور عملے نے جڑواں بچوں میں ایک نوزائیدہ بچے کو غائب کر دیا

متاثرہ خاتون اپنے خاوند کے ساتھ حصول انصاف کے لئے عدالت پہنچ گئی‘عدالت نے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی

پیر 5 ستمبر 2022 14:37

سرگودہا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 ستمبر2022ء) سرگودہا کے نجی ہسپتال میں لیڈی ڈاکٹر اور عملے نے پیدا ہونے والے جڑواں بچوں میں ایک نوزائیدہ بچے کو غائب کر دیا۔ تو متاثرہ خاتون اپنے خاوند کے ساتھ حصول انصاف کے لئے عدالت پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل سیشن جج سر گودہا ملک نثار احمد کو تحصیل کوٹ مومن کے قصبہ للیانی کے محمد عابد اور اس کی اہلیہ عشرت رانی نے درخواست دی کہ5 جون 2022ء کو حاملہ ہونے پر چیک اپ کے لئے سلانوالی روڈ پر واقع نجی ہسپتال میں آئی تو ٹیسٹ کے بعد ہسپتال انتظامیہ نے انکشاف کیا کہ دو جڑواں بچے ہیں جس کی ہسپتال نے فیس وصول کی اور آپریشن کے بعد ہسپتال عملہ نے اس کو ایک بچہ دیا اور بتایا کہ اس ایک بچہ پیدا ہوا۔

خاتون کا موقف تھا کہ اس کے پاس وہ تمام رپورٹس اور ٹیسٹ موجود ہیں جس میں اس کے جڑواں بچے کے ہو نے کی تصدیق کی گئی۔متاثرہ خاتون اور اس کے شوہر نے بتایا کہ کا انھیں یقین ہے کہ ان کا بچہ ہسپتال عملہ نے غائب کر دیا ہے۔ جس پر عدالت نے ہسپتال کی انچارج، لیڈی ڈاکٹر اور آپریشن تھیٹر عملہ کو 7 ستمبر 2022ء کے لئے طلب کر لیا۔عدالت نے تھانہ فیکٹری ایریا سے بھی واقعہ کی رپورٹ مانگ لی ہے۔

متعلقہ عنوان :

سرائے عالمگیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں