پی ٹی آئی لانگ مارچ، سرائے عالمگیر میں ایس ایچ او پولیس وین میں ڈھولچی لیکر پہنچ گیا

منگل 15 نومبر 2022 20:20

سرائے عالمگیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2022ء) پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران سرائے عالمگیر میں ایس ایچ او پولیس وین میں ڈھولچی کو لے کر جلسہ گاہ پہنچ گیا۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او ڈھولچی لیکر جلسہ گاہ پہنچا تو رہنما (ق )لیگ عمران بھٹی نے ایس ایچ او پر نوٹ نچھاور کیے۔اس دوران ایس ایچ او الطاف گوہر نے بھی ق لیگ کے رہنما پر نوٹ لٴْٹا کر حساب برابر کردیا۔ اس موقع پر ڈھولچی نوٹ پکڑتے ہوئے خوشی میں ایس ایچ او کے نعرے لگاتا رہا۔واقعہ سامنے آنے کے بعد پولیس حکام نے ایس ایچ او کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

سرائے عالمگیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں