وزیراعظم کے دورہ امریکا سے بڑ ی امیدیں وابستہ ہیں، تا جر بر اد ر ی

پاکستا ن کی جغرافیائی حیثیت کے پیش نظر امریکی حکا م ا س دورے میں پاکستان کو خصوصی پیکجز کا بھی یقینی طور پر اعلان کریں گے

پیر 22 جولائی 2019 14:04

وزیراعظم کے دورہ امریکا سے بڑ ی امیدیں وابستہ ہیں، تا جر بر اد ر ی
سلانوالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2019ء) ایگزیکٹو ممبر سرگودہا چمبر آف کا مر س اینڈانڈسٹر ی وا ئس چیئرمین آ ل پاکستا ن انجمن تاجران صدر مرکزی ا نجمن تاجرا ن شہر وضلع نا صر محمود سہگل جنرل سیکرٹر ی شیخ نعیم اسلم کپور سیکرٹر ی انفارمیشن محمدنعیم سروربسرا ء نے کہا ہے کہ پاکستا ن کی جغرافیائی اہمیت کے پیش نظر امریکا کے نز دیک پاکستا ن خصوصی حیثیت کا حامل ہے وز یر اعظم کے دور ہ امریکا سے تا جر بر اد ر ی کو بڑ ی امیدیں وابستہ ہیں وز یر اعظم کے دور ہ کے دورا ن پاکستا ن کو قرضوں کی معافی اور قرضے ر ی شیڈو ل کر نے پر زور د ینا ہو گا وز یر اعظم افغانستان میں امن خلیج کی صورتحا ل پاک امریکا تجارتی تعلقات میں اضافہ اور توانائی کے شعبہ میں تعاو ن پر با ت چیت کر کے یقینی طور پر ریلیف حاصل کریں گے ا ن خیا لا ت کا اظہارانہوںنے اے پی پی سے با ت چیت کر تے ہو ئے کیا انہوںنے مز ید کہا کہ وز یر اعظم کے دورہ امریکا سے دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید گرم جوشی آئے گی پاکستا ن نے دہشتگردی کے خلا ف جنگ میں تاریخی قر با نیاں اور خد ما ت انجام د ی ہیں پاکستا ن کی جغرافیائی حیثیت کے پیش نظر امریکی حکا م ا س دورے میں پاکستان کو خصوصی پیکجز کا بھی یقینی طور پر اعلان کریں گے ۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں