نقشہ فیسوں کے نادہندگان کے خلاف گھیرا تنگ،زم زم میرج ہال اور سوزکی موٹرزجوہرآباد سیل

جمعہ 18 جنوری 2019 16:10

سرگودھا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2019ء) اینٹی کرپشن سرگودھا ان ایکشن ۔نقشہ فیسوں کے نادہندگان کے خلاف گھیرا تنگ، زم زم میرج ہال اور سوزکی موٹرزجوہرآباد کو اینٹی کرپشن خوشاب اور ضلعی انتظامیہ نے سیل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق عاصم رضا، ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا کوباوثوق ذرائع سے معلوم ہوا تھا کہ ٹی ایم اے خوشاب اور محکمہ ہائوسنگ کی بلڈنگ برانچ/نقشہ برانچ میں نقشوں کی مد میں کروڑوں روپے کا غبن کیا گیا ہے۔

خوشاب ،جوہرآبادشہر کے سیکڑوں پلازے، ہسپتال، میرج ہالز اور کمرشل عمارتوں کی نقشہ فیس ہائے بلڈنگ انسپکٹروں، ایم اوپی، ڈرافسٹمین، سب انجینئر اور افسران بلڈنگ برانچ کی ملی بھگت سے کا رپوریشن اور محکمہ ہائوسنگ میں جمع نہیں ہوئیں جبکہ نقشوں کے ساتھ ساتھ ان عمارتوں کی تعمیر مکمل ہونے کے باوجود ان سے فیسوں کی مد میں کروڑوں روپے واجبات وصول تک نہیں کیے گئے ۔

(جاری ہے)

جس پر ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا کے حکم پر انکوائری عاطف شوکت ، سرکل آفیسر اینٹی کرپشن خوشاب کر رہے ہیں۔ نقشہ /کنورژن فیس کی مد میںتقریبا50لاکھ روپے زم زم میرج ہال کے بقایا تھے جس پر محمد رفیق نائچ، مالک زم زم میرج ہال اوردلبرزبیر سابقہ ایم او پی، ٹی ایم اے خوشاب کے خلاف مقدمہ نمبر1/2019تھانہ اینٹی کرپشن خوشاب درج کر کے تفتیش شروع کر دی اوراسی طرح سوزوکی موٹرز کے ذمہ کنورژن فیس کی مد میں10لاکھ روپے بقایا ہیں جس پر آج عاطف شوکت سرکل آفیسر اینٹی کرپشن خوشاب کی سربراہی میں میونسپل کارپوریشن خوشاب کے افسران نے ز م زم میرج ہال اور سوزکی موٹرز کو سیل کر دیا ہے۔

اس سے قبل بھی محکمہ اینٹی کرپشن سرگودھا نے ثنائی سکول ، پنجاب کالج اور مثالی راوین سکول کو سیل کر کے اُن نے ذمہ بقایاجات وصول کر چکی ہے ۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق ضلع خوشاب کو عاطف شوکت سرکل آفیسر اینٹی کرپشن خوشاب کی اس حالیہ کارروائیوں سے نقشہ فیسوں اور کنورژن فیسوں کی مد میں سرکاری خزانہ کو کروڑوں روپے ریکوری کا امکان ہے۔ اس سلسلہ میں مزید کاروائیاں جاری رہیں گی۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں