سرگودھا ‘پسند کی شادی کی خواہش پر ورثاء کے ہاتھوں گلا دبا کر قتل کر کے دفن مقتولہ کے پوسٹمارٹم کیلئے عدالت کے حکم پر قبر کشائی (کل ) ہو گی

اتوار 17 فروری 2019 13:20

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2019ء) سرگودھا کے چک 107 جنوبی میں پسند کی شادی کی خواہش پر ورثاء کے ہاتھوں گلا دبا کر قتل کر کے دفن مقتولہ کے پوسٹمارٹم کے لئے عدالت کے حکم پر قبر کشائی (کل )19 فروری کو ہو گی جس کے لئے ڈاکٹر سمیت عملہ کی ڈیوٹی لگا دی گئی۔واقعہ پر پولیس نے باپ ،بھائیوں اور چچا کے خلاف مقدمہ قتل اور نعش چھپانے سمیت مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج ایک بھائی کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق نواحی چک 107 جنوبی کی 22سالہ ثوبیہ بی بی نے چنیوٹ کے نوجوان کزن سے پسند کی شادی کی خواہش سے گھر والوں کو آگاہ کیا تواہل خانہ نیانکار کردیا جس پر لڑکی نے والدین کو من مرضی سے کزن کے ساتھ شادی کرنے کی دھمکی دے دی جس پر لڑکی کے والد منظور،چچاغفوراور 2 بھائیوں محمد قاسم،عامر سہیل نیرات کو ثوبیہ بی بی کو گلا دبا کر قتل کردیااور قتل کو صیغہ راز میں رکھتے ہوئے مقتولہ کی نعش کو گھر کے قریب ہی دفن کر دیا جس کی اطلاع مقتولہ کی بہن فری بی بی نے پولیس کو 15 پر کرجس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اور معلومات حاصل کرتے ہوئے تھانہ عطائ شہید کے سب انسپکٹر کی مدعیت میں باپ چچا اور بھائیوں کیخلاف زیر دفعات 302/311/210/34 ت پ مقدمہ درج کر مقتولہ کے ایک بھائی عامر سہیل کو گرفتار کر لیا جبکہ پولیس نے مقتولہ کے پوسٹمارٹم کے لئے قبر کشائی کی عدالت سے اجازت کی استدعا کی جس پر عدالت کے حکم پر 19 فروری کو قبر کشائی کر کے مقتولہ کا پوسٹمارٹم کیا جائے گا۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں