سرگودھا،پولیس نے سات افراد کو گرفتار کر کے ،تین چالوبھٹیوں سمیت سینکڑوں لیٹر شراب وچرس برآمد کر لی

پیر 26 اکتوبر 2020 15:35

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2020ء) سرگودھاپولیس نے سات افراد کو گرفتار کر کے ان سے تین چالوبھٹیوں سمیت سینکڑوں لیٹر شراب وچرس برآمد کر لی جس پر ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودہا میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئیتھانہ لکسیاں پولیس نے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر منشیات فروشی میں ملوث محمدامیر ولد محمد یار سکنہ دودہ سے چرس1.080کلو گرام، ذوالفقار ولد برخوردر سکنہ ڈیرہ مریلے والا داخلی کلور سے آلات چالوبھٹی اور125لیٹر شراب، محمد رفیق ولد متعلی سکنہ کلور سے آلات چالوبھٹی اور80لیٹر شراب اور محمد افضل ولد موہلا سکنہ کلور سے آلات چالوبھٹی اور100لیٹر شراب سمیت سینکڑوں لیٹر لہن برآمد کر لی جبکہ تھانہ ساجد شہید پولیس نے منشیات فروش ظہیر عباس عرف سنی ولد غلام عباس سکنہ احمد پور ساہیوال کوشراب فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرکے اس کے قبضہ سے شراب60لیٹر برآمدکرلی۔

اور تھانہ کینٹ پولیس نے صائم مسیح ولد جاوید مسیح سکنہ سلطان کالونی سے شراب50لیٹر اور شہزاد مسیح ولد سلیم مسیح سکنہ سلطان کالونی سے شراب50لیٹربرآمدکرلی جس پر ملزمان کے خلاف منشیات فروشی کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں