لیگی رکن پارلیمنٹ جاوید لطیف کی 80 سالہ بزرگ والدہ کیخلاف مقدمہ درج

محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب کی جانب سے درج کیے گئے مقدمے میں فراڈ، جعلسازی اور دھوکا دہی کی دفعات شامل

جمعہ 27 نومبر 2020 19:50

لیگی رکن پارلیمنٹ جاوید لطیف کی 80 سالہ بزرگ والدہ کیخلاف مقدمہ درج
سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 نومبر2020ء) محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے (ن) لیگ کے رہنما میاں جاوید لطیف کی 80 سالہ والدہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے شیخوپورہ سے مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی میاں جاوید لطیف کی والدہ ولایت بی بی، پٹواری شبیر اور ملک طاہر نامی شخص کے خلاف فراڈ، جعلسازی اور دھوکا دہی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ محکمہ اینٹی کرپشن نے پراپرٹی انتقال فیس میں سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے کے الزام میں لیگی رہنما محسن حسن رانجھا کے والد شاہ نواز رانجھا جبکہ فراڈ ،جعلسازی اوردھوکہ کے الزامات کے تحت میاں جاوید لطیف کی والدہ ولایت بی بی، کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ، مقدمات میں پٹواریوں اور دیگر کو بھی نامزد کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر سرگودھا نے محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب کو محسن حسن رانجھا کے والد شاہ نواز رانجھا کے خلاف ریفرنس بھیجا تھا۔

ڈپٹی کمشنر نے اپنے ریفرنس میں شاہ نواز رانجھا اور پٹواری امین کے خلاف پرچہ دینے کی استدعا کی تھی۔ریفرنس کے متن میں کہا گیا کہ ملزمان نے جعلسازی سے پراپرٹی کی انتقالات فیس کی مد میں سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا، ملزم شاہ نواز رانجھا نے محکمہ مال کی ملی بھگت سے غیر قانونی طور پر 1574 کنال 12 مرلہ زمین اپنے بیٹوں اور بیگم کے نام پر ٹرانسفر کی، ملزم نے خریداری کی بجائے محکمہ مال کے ریکارڈ میں زمین کا باہمی تبادلہ آبادی دیہہ کے ساتھ درج کرایا۔

اینٹی کرپشن حکام پنجاب کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔جاوید لطیف نے اپنی والدہ کے خلاف مقدمے کو بدترین سیاسی انتقام قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکم امتناعی کے باوجودمقدمے کا اندراج توہین عدالت ہے ۔ جب کوئی غلط کام کیاتو پھر پھر ٹریول اڈے کے لائسنس کی تجدید کیوں کی گئی ۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں