ذمہ دارانہ صحافت وقت کا تقاضا ہے،لیاقت بلوچ

جماعت اسلامی ہمیشہ آزاد اور ذمہ دار صحافت کی قائل رہی ہے،نائب امیر جماعت اسلامی

اتوار 23 جنوری 2022 23:05

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2022ء) جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں صحافت کی اہمیت کے ساتھ ساتھ صحافی کی ذمہ داریوں میں بھی اضافہ ہو گیاہے ذمہ دارانہ صحافت وقت کا تقاضا ہے۔ذرائع کے مطابق جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے خوشاب آمد پر پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی ہمیشہ آزاد اور ذمہ دار صحافت کی قائل رہی ہے جب بھی آمریت یا جمہوری دور میں صحافت یاصحافیوں پرپابندیاں عائد کی گئیں جماعت اسلامی نے ہمیشہ ان پابندیوں اورصحافت کے حق میں آواز بلندکی۔

انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت اپنا اعتماد کھوچکی ہے 2018کے الیکشن میں تمام ترتحفظات کے باوجود موجودہ حکومت کو قبول کیا گیا لیکن یہ بھی مجض دعووں اور وعدوں سے آگے نہ بڑھ سکے لیاقت بلوچ نے کہا کہ صدارتی نظام اصل مسائل سے توجہ ہٹانے کا محض ایک حربہ ہے لیکن عوام حکمرانوں کی چالوں کو اچھی طرح سمجھ چکے ہیں اب وہ ان کے کسی جھانسے میں نہیں آئیں گے۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے جماعت اسلامی کے سابق ایم پی اے کیپٹن(ر)ڈاکٹر محمد رفیق مرحوم کے ایصال ثواب کیلیے منعقدہ تعزیتی ریفرنس میں شرکت کر کے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی۔اس موقع پر سرجن ڈاکٹر ضیااللہ ملک ،ریحان فہیم ماہل ایڈوکیٹ سمیت ڈاکٹرز ، صحافیوں اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی جبکہ ضلعی صدر پی ایم اے خوشاب ڈاکٹر اورنگزیب ملک ،جنرل سیکرٹری ڈاکٹر رائے فرخ ریاض نے تعزیتی ریفرنس میں شرکت کرنے والے افراد کا شکریہ ادا کیا۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں