پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے مسائل حل کروانے کا کردار ادا کریں گے‘ ندیم افضل چن

پرائیویٹ سکولوں پر حکومت کی جانب سے بے جا ٹیکسوں کا نفاذپرائیویٹ تعلیمی سیکٹر کوبندکرنے کے مترادف ہے‘ضیاء اللہ ملک

اتوار 20 جنوری 2019 15:20

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2019ء) پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن بھلوال کے اجلاس میں پولیٹیکل مشیر وزیراعظم پاکستان چوہدری ندیم افضل چن نے شرکت کی اس اجلاس میں سکولز کو انیٹی کرپشن کی طرف سے حراساں کرنے اور سکولز کو سیل کی دھمکی دینے کی مذمت کرتے ہوئے کمشرشلز کرنے کے خلاف لا عمل ترتیب دیا گیا۔زرائع کے مطابق پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے اجلاس میں پولیٹیکل مشیر وزیراعظم پاکستان چوہدری ندیم افضل چن نے شرکت کی اس اجلاس میں صدارت ضیاء اللہ ملک نے کی اجلاس میں جنرل سیکرٹری مرزاقمر عباس،ڈائریکٹرالائیڈ سکول ریاض احمد گوندل ،نائب صدرمہر محمد سلیم ،سابق صدرملک ظفراقبال ،دلداراحمد ،سرپرست اعلی چوہدری میسراحمد گجر پریس سیکرٹری مرزامحمد اسلم ،محمد مجید،شفقت اللہ ،حافظ ضیاء الرحمن رانا سمیت دیگر نے خطاب کیا تو مشیر وزیر اعظم پاکستان چوہدری ندیم افضل چن نے کہا کہ میں یقین دہانی کرواتا ہوں کہ پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کو جن مسائل کا سامنا ہے انہیں حل کروانے میں اپنا بھرپوراندازمیں کرداراداکریں گے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صدرضیاء اللہ ملک نے کہا کہ پرائیویٹ سکولوں پر حکومت کی جانب سے بے جا ٹیکسوں کا نفاذپرائیویٹ تعلیمی سیکٹر کوبندکرنے کے مترادف ہے جبکہ تعلیمی پرائیویٹ ادارے سرکاری اداروں کی طرح حکومت کی جانب سے ہر ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہیں پرائیویٹ تعلیمی اداروں کیخلاف حکومت کی جانب سے کی جانیوالی کسی بھی کاروائی کو پرائیویٹ تعلیمی ادارے قبول نہیں کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کو کسی صورت بھی حکومت کمرشلز نہیں کر سکتی کیوں کہ صحت اور تعلیم کے نام پر بیرون ممالک سے فنڈ لئے جاتے ہیں اور 65فیصد پرائیوٹ ادارے ہی بچوں کو تعلیم دے رہے ہیں تعلیمی ادارے کسی سورت کمرشلز نہیں ہو نے دیں گے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں