سرگودھا‘ تیز رفتار ٹرک نے موٹرسائیکل کچل دیا‘ بچی جاں بحق ‘باپ بیٹا زخمی

جمعہ 20 ستمبر 2019 13:19

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2019ء) سرگودھا میانوالی روڈ پر کوٹھی نواب بجاراعوان برکس کے قریب تیزرفتارٹرک نے موٹرسائیکل کچل دیا۔جس کے نتیجہ میں بچی جاںبحق باپ بیٹا زخمی ہو گئے جن کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق امیرقیصر بیٹے اور بیٹی کے ہمراہ موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ تیز رفتار ٹرک نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں بچی ردا فاطمہ جانبحق جبکہ اس کا بھائی اور باپ شدید زخمی ہو گیا جن کو ہسپتال منتقل کر کے پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ حادثہ کے بعد ڈرائیور ٹرک سمیت فرار ہو گیا۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں