سرگودھا ،لڑکی کے عشق میں مبتلا ہو کر رقابت میں ہم شکل جڑواں بھائی کو قتل کرنے والا ملزم پکڑا گیا

ہفتہ 19 ستمبر 2020 14:14

سرگودھا ،لڑکی کے عشق میں مبتلا ہو کر رقابت میں ہم شکل جڑواں بھائی کو قتل کرنے والا ملزم پکڑا گیا
سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2020ء) سرگودھا میں ایک ہی لڑکی کے عشق میں مبتلا ہو کر رقابت میں ہم شکل جڑواں بھائی کو قتل کرنے والا ملزم پکڑا گیا۔ملزم نے بھائی کو قتل کرنے کے بعد واقعے کو ڈکیتی کا رنگ دیا تھا، سرگودھا پولیس نے 4 ماہ بعد قاتل بھائی کو گرفتار کر کے قتل کا معمہ حل کر لیا۔

(جاری ہے)

سب انسپکٹر ظہیر وڑائچ کے مطابق ملزم نے 4 ماہ قبل قتل کیئے گئے اپنے ہم شکل جڑواں بھائی کی موت کو ڈکیتی کا رنگ دیا تھا۔

پولیس کے مطابق ہم شکل بھائی سے آلہ قتل بھی برآمد ہوا ہے ،ملزم نے لڑکی کے لیے اپنے بھائی کو قتل کرنے کا اعترافِ جرم بھی کر لیا ہے۔پولیس کے مطابق دونوں بھائی ایک ہی لڑکی کوپسند کرتے تھے، جبکہ لڑکی ملزم کو پسند کرتی ہے، مقتول لڑکی کو تنگ کرتا تھا جس کا ملزم کو رنج تھا۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں