سرگودھا‘ ضلعی انتظامیہ نے چار اسٹاکٹس کی دوکانات کو سیل کر کے تین تاجروں کو گرفتارکرلیاگیا

منگل 20 اکتوبر 2020 14:08

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2020ء) سرگودھا میں چینی اور گھی کی سرکاری نرخوں پر فروخت کو یقینی بنانے کے حکومتی احکامات پر ضلعی انتظامیہ نے چار اسٹاکٹس کی دوکانات کو سیل کر کے تین تاجروں کو گرفتار کر کے چاروں ڈیلرز اور گیارہ دوکانداروں کے خلاف زخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کے الزامات میں مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

جبکہ شہر میں کاروائی پر تاجروں کے احتجاج کی حکام نے رپورٹ طلب کرلی۔زرائع کے مطابق حکومت نے مارکیٹ میں چینی سرکاری ریٹ سمیت اشیائ ضروریہ و خودرونوش کو ازاں نرخوں پر فروخت کو یقینی بنانے کے لئے منافع خوروں اور زخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائی کے احکامات جاری کئے جس پر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فرح مسعود اور ڈپٹی عبداللہ نئیر شیخ نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو متحرک کر دیا جس پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ راجہ لیاقت حیات نے ٹیم کے ہمراہ ریل بازار میں چھاپے مار کر متعدد چینی اور گھی اسٹاکٹس کا ریکارڈ قبضہ میں لیکر دوکانات کو سیل کر دیا اور تین تاجران کو گرفتار کر کے تھانہ سٹی کی حوالے کر کے تین چینی اسٹاکٹس طارق یعقوب،خواجہ سلیم،فضل الرحمن اور گھی ڈیلر خواجہ فاروق کے خلاف چینی اور گھی کی زخیرہ اندوزی کے الزامات میں زیر دفعہ 2.3/11.12 پنجاب بورڈنگ آرڈینس مقدمات درج کروا دیئے۔

(جاری ہے)

اسی طرح بھلوال میں اشیائ ضروریہ مہنگے داموں فروخت کرنے پر تھانہ سٹی بھلوال میں 9 دوکانداروں شاہ زیب،محمد فیصل،علی حسن،محمد ضیائ ،اعجاز حسین،فرخ،غلام شبیر،محمد اسلم،سہیل اختر کے خلاف 3/7پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت مقدمات درج کروائے سرگودھا پرائس مجسٹریٹ نے اعجاز آفتاب کو گرفتار کر کے تھانہ کینٹ اور کوٹ مومن میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نے دوکاندار نوید حسین کے خلاف 3/7 پرائس کنٹرول ایکٹ مقدمات درج کروائے جن میں پولیس مصروف تفتیش ہے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں