سرگودھا،پولیس نے منشیات سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا کر کار میں چھپائی گئی منشیات کی بھاری مقداد پکڑ لی

بدھ 23 جون 2021 15:50

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2021ء) قومی شاہراہ موٹروے پر پولیس نے منشیات سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا کر کار میں چھپائی گئی منشیات کی بھاری مقداد پکڑ لی جبکہ ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر بھاگ جانے میں کامیاب رہا۔جس پر متعلقہ پولیس مقدمہ درج کر کے مصروف تفتیش ہے۔زرائع کے مطابق علاقہ غیر سے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات کار میں چھپا کر قومی شاہراہ موٹروے کے زریعے پنجاب سمگل کی جا رہی تھی جس کی مخبری پر قومی شاہراہ موٹر وے للہ ٹاون انٹر چینج کے قریب پیر دا کھارا ریسٹ ایریا کے مقام پر منشیات سمگلنگ میں استعمال ہونے والے مشکوک کار سے منشیات 8 کلو ہیروئین 4کلو افیون 1 کلو آئیس برامد کر لی۔

معلوم ہوا کہ کار نمبر ایل زیڈ پی 5780 میں مبینہ طور پر 8 کلو ہیروئین 4 کلو افیون 1 کلو آئیس چھپا کر پشاور سے موٹروے کے زریعے لاہور سمگل کی جا رہی تھی کہ بلکسر کے قریب موٹر وے پولیس نے مشتبہ کار کو روکنے کا اشارہ کیا تو ڈرائیور نے گاڑی بھگا لی جس پر تعاقب کیا تو ڈرائیور کار کو للہ ٹاون انٹر چینج کے قریب پیر دا کھارا ریسٹ ایریا کے مقام پر چھوڑ کر بھاگ جانے میں کامیاب رہا۔

(جاری ہے)

موٹر وے پولیس نے گاڑی کو قبضے میں لے کر تھانہ للہ ٹاون پولیس کے سپرد کر دیا جو مقدمہ درج کر کے مصروف تفتیش اور سرچ آپریشن کر رہی ہے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں