کمشنر سرگودھا نے سیلاب کے خطرہ سے نمٹنے کیلئے صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جاری ایس او پیز کے تحت تمام تیاریوں کو جلد از جلد مکمل کرنے کا حکم دیدیا
منگل 24 مئی 2022 17:02
(جاری ہے)
کمشنر نے محکمہ صحت کو تمام اضلاع میں ضروری ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔ انہوں نے کہاکہ دریاؤں ‘نالوں ‘بندوں اورپلوں کے اردگرد تجاوزات کو ختم کروائیں جائیں۔
اجلاس میں ایس ای انہار چوہدری غلام مرتضیٰ نے سرگودہا زون سے گزرنے والے دریاؤں سندھ ‘ جہلم اور چناب میں پانی کی آمد واخراج سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت جاری منصوبوں ‘ نہروں‘ راجباہوںسمیت دریائی پانی کی گزرگاہوں کی ڈی سلٹنگ سمیت دیگر امو رپر بریفنگ دی۔کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے چاروں اضلاع میں ممکنہ اربن فلڈنگ سے بہتر انداز میں نمٹنے کیلئے تمام یونین کونسلوں میں سیورلائنوں کا ڈی سلٹنگ پلان فوری مرتب کر کے کام شروع کرنے کی بھی ہدایت کی اور چاروں ڈپٹی کمشنرز کو خود موقع پر جا کر کام کا معائنہ کرنے کا حکم دیا اور انہیں اس حوالہ سے روزانہ کی بنیاد پر ہونے والے کام کے تصویری ثبوت بھجوانے کی ہدایت کی ۔ چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن طارق پرویا نے بتایا کہ شہر کی تمام 22یونین کونسلوں کی سیور لائنوں کا ڈی سلٹنگ پلان تیار کرکے کام شروع کر دیاگیا جو 15جون تک جاری رہے گا ۔ یونین کونسل کی سطح پر سپروائزر نامزد کر کے ان کی سربراہی میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ۔اجلاس میں بتایاگیاکہ چاروں ا ضلاع میں نہروں ‘ راجباہوں اور دریاؤں کے پلوں سمیت دیگر آبی گزرگاہوں کی ڈی سلٹنگ جاری ہے ۔ اس طرح تجاوزات کاخاتمہ کیا جارہاہے ۔ دریاؤں کے پشتوں او ربند وغیرہ کا پاک آرمی ‘ انہار اور ڈی ڈی ایم اے کی مشترکہ ٹیموں نے سروے مکمل کر لیاہے ۔ دریاؤں کنارے املاک کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے پلان تیار کر لیا گیاہے ۔ مون سون سیزن کیلئے فوکل پرسن نامزد کرنے کے علاوہ زونل او رضلع سطح پر فلڈ کنٹرول روم قا ئم کئے گئے ہیں ۔ ریلیف او رریسکیو مشینری وآلات کی انسپکشن بھی مکمل کر لی گئی ہے ۔ چاروں اضلاع میں خطرناک عمارات کاسروے جاری ہے ۔ فرصی مشقیں بھی کر لی گئی ہیں جبکہ ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے درکار سامان کی تفصیلات پی ڈی ایم اے کو بھجوا دی گئی ہیں۔سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں
فیسکو ٹاسک فورس کی سرگودھا میں بجلی چور وں کے خلاف کارروائی میں 8 افراد گرفتار
سیکرٹری ٹرانسپورٹ کی غیر قانونی بس سٹینڈز سے چلنے والی ٹرانسپورٹ کے خلاف کارروائی، گاڑیاں ضبط
یونیورسٹی آف سرگودھا میں کیریئر کونسلنگ کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد
نمازجمعہ کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات
سرگودھا میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی ،ریلی میں کثیر تعداد میں لوگوں کی شرکت
ٹیکسوں کی مد میں 85 فیصد ہدف پورا نہ کرنے والے افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گی،سیکرٹری ایکسائز
سرگودھا میں قتل کی دیرینہ رنجش میں مخالفین نے فائرنگ کر کے 40 سالہ محنت کش کو قتل کر دیا
سرگودھا، محکمہ صحت کے ورکرز کے لگائے گے غلط حفاظتی انجکشن کے باعث تین ماہ کا بچہ زندگی کی بازی ہار گیا
”ستھرا پنجاب“ پروگرام کے اہداف کے حصول کیلئے پوری توجہ سے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے جارہے ہیں،ڈپٹی ..
تاجروں کو بے جا تنگ کرنے والے افسران کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، ممبر ایڈوائزری کمیٹی وفاقی ٹیکس محتسب ..
تھانہ بھلوال صدر پولیس نے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم کوگرفتارکرلیا
فلورا فیسٹیول کا تیسرا روز، میوزیکل شو میں مقامی ٹیلنٹ کو اُجاگر کرنے کا سلسلہ جاری
سرگودھا سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار