سرگودھا میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے طالب علم قتل کر دیا اور فرار ہو گئے

جمعرات 20 ستمبر 2018 15:00

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2018ء) سرگودھا میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے طالب علم قتل کر دیا اور فرار ہو گئے ۔پولیس نے مقتول کی نعش پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی ۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق کوٹ مومن کے علاقہ میں چار مسلح افراد نے طالب علم شان کو اس وقت فائرنگ کر کے قتل کر دیا جب وہ مویشیوں کے لئے چارہ کاٹ رہا تھا۔ پولیس نے مقتول طالب علم کی نعش پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر کے فائرنگ میں ملوث اختشام،علی،سکندر اور صفدر کے خلاف کاروائی شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں