سرگودھا سے کراچی جانے والی ٹرین ملت ایکسپریس کی زد میں آکر پھاٹک کرتے کرتی کار کے پرخچے آڑ گئے

جمعرات 20 ستمبر 2018 15:00

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2018ء) سرگودھا سے کراچی جانے والی ٹرین ملت ایکسپریس کی زد میں آکر پھاٹک کرتے کرتی کار کے پرخچے آڑ گئے۔ کار سوار معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق چک 113 کا محمد آصف سفر کرتے ہوئے چک 120 ریلوے پھاٹک کراس کر رہا تھا کہ اسی اثناء میں کراچی سے واپس آنے والی ملت ایکسپریس نے کار کے پرخچے اڑا دیئے۔جس کے نتیجہ میں کار تباہ اور کار سوار آصف معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔ قبل ازیں شاہپور کے قریب سڑک کراس کرتے ویگن کی ٹکر سے زخمی اشرف ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ پولیس مصروف کاروائی ہے ۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں