سوئی گیس پریشر بہتر کرنے کیلئے نئی پائپ لائن بچھانے کا عمل تیز

جمعرات 15 نومبر 2018 17:40

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2018ء) محکمہ سوئی گیس نے شہر میں پریشر بہتر کرنے کیلئے نئی پائپ لائن بچھانے کا عمل تیز کردیا ہے اور مختلف علاقوں میں گیس پائپ لائن کی فراہمی کیلئے کھدائی کا عمل شروع ہے، محکمہ سوئی گیس کے عملہ کی کوشش ہے کہ گیس پائپ لائن ایسی جگہ پر بچھایا جائے کہ جہاں پر سیوریج اور پینے کے پانی کے پائپ نہ ہوں، محکمہ سوئی گیس کے نوٹس میں یہ بات لائی گئی ہے اکثر مقامات پر سیوریج اور پینے کے پانی کے پائپ لیک ہوکر گیس پائپ لائن میں پانی داخل ہوجاتا ہے جو میٹروں میں جاکر پریشانی کا موجب بنتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں