انسداد بدعنوانی بارے صوبائی سطح پر انگریزی مضمون نویسی مقابلہ جات، گورنمنٹ کالج برائے طالبات میلہ منڈی گراؤنڈ کی طالبہ آمنہ تحریم نے پہلی پوزیشن حاصل کی

پیر 10 دسمبر 2018 18:53

سرگودھا۔10 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) انسداد بدعنوانی کے حوالہ سے محکمہ اینٹی کرپشن کے زیر اہتمام صوبائی سطح پر منعقدہ انگریزی مضمون نویسی کے مقابلے گورنمنٹ کالج برائے طالبات میلہ منڈی گراؤنڈ کی ہونہار طالبہ آمنہ تحریم نے پنجاب بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔

(جاری ہے)

ایک پروقار تقریب میں گورنر پنجاب چوہدری سر ور نے طالبہ آمنہ تحریم کو انعام اور یادگاری سند سے نواز ا۔

کالج کی پرنسپل سیدہ فرح زاہد کا کہنا ہے کہ ان کا ادارہ تعلیم کے ساتھ ساتھ طالبات کی کردار سازی میں بھی اہم کردار ادا کررہاہے ۔ انہیں نصابی سرگرمیوں کے یکساں مواقع فراہم کئے جارہے ہیں ۔ انہوں نے صوبائی سطح پر انگریزی مضمون نویسی کا مقابلہ جیتنے اولی طالبہ آمنہ تحریم او ران کی استاد عمارہ مغل کو مبارکباد دی او ران کیلئے نیک خواہشات کا اظہا رکیا ۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں