دوافراد کے قتل میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار

جمعرات 13 دسمبر 2018 17:56

سرگودھا۔13 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) صوبہ خیبر پختونخوا پولیس کودوافراد کے قتل میں مطلوب اشتہاری مجرم تھانہ جھال چکیاں پولیس نے حراست میں لے لیا۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد حسن رضا خان کی ہدایت پرسماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ جھال چکیاں انسپکٹر ثقلین عباس شاہ نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر اقبال ہریا پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ ناکہ بندی کے دوران بذریعہ سمارٹ ویری فیکشن سسٹم چیکنگ کے دوران سال2012ء میں لین دین کے معاملہ پرملزم تھانہ شاہ قبول ضلع پشاور میں دوافراد کو قتل کرکے اشتہاری مجرم محمد عمرو لد محمد ایاز سکنہ لکڑ منڈی ڈبگری ضلع پشاور کو جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے گرفتارکرلیا گیا ہے ۔

گرفتارملزم نے سال2012ء میںلین دین کے معاملہ پر محمد یامین اور نوررحمن سکنائے جوگن شاہ پشاور کو قتل کر دیا تھا جس کا مقدمہ قیصر عدنان کی مدعیت میں تھانہ شاہ قبول ضلع پشاور درج ہوا ملزم گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہوگیا جسکو سرگودہا پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتارکرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد حسن رضا خان نے ایس ایچ او تھانہ جھال چکیاں اورانکی ٹیم کوقتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم کو گرفتارکرنے پر شاباش دی اور تعریفی سرٹیفیکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں