سرگودھا،سرکاری ملازمین کی محکمانہ انکوائری پرترقی نہیں روکی جائے گی

اینٹی کرپشن میں ایف آئی آر کی صورت میں ترقی نہیں دی جائے گی

بدھ 16 جنوری 2019 23:32

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2019ء) سرکاری ملازمین کی محکمانہ انکوائری پرترقی نہیں روکی جائے گی بلکہ اینٹی کرپشن میں ایف آئی آر کی صورت میں ترقی نہیں دی جائے گی۔پروموشن ایکٹ 2010 میں ترمیم کے بعد سرگودھا سمیت صوبہ بھر سربران ،سیکرٹریز ،کمشزز ،ڈپٹی کمشزز اور متعلقہ محکموں کو مراسلہ ارسال کردیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی منظوری کے بعد محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کی جانب سے تمام وزرا، سیکرٹریز اور صوبائی اداروں کے سربراہان کو پروموشن پالیسی 2010 میں ترامیم کا مراسلہ ارسال کیا گیا ہے۔

ترمیم کے مطابق اب سرکاری ملازمین کے خلاف اگر اینٹی کرپشن میں کوئی انکوائری جاری ہے یا تاخیر کا شکار ہے تو ان کی ترقی نہیں روکی جائے گی بلکہ صرف اینٹی کرپشن میں مقدمہ کی صورت میں ترقی نہیں دی جائے گی۔واضح رہے کہ اس سے قبل انکوائری کی صورت میں بھی ترقی روک دی جاتی تھی۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں